ح ا  ڈاکٹرسید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے بین الاقوامی اسلامی تحریکوں اور تنظیموں کے رہنماوں کے  اعزاز میں عشائیہ

شرکاء نے ملت اسلامیہ کے باہمی رابطوں، تبادلہ خیالات، مسائل کے حل کیلئے مشاورت اور باہمی ہم آہنگی کو بڑھانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی  کی طرف سے موسسہ باقرالعلوم قم المقدس میں  گزشتہ شب مختلف ممالک کی اسلامی تنظیموں و تحریکوں کے رہنماوں کے اعزاز میں ایک اعشائیہ دیا گیا۔ شرکائے تقریب نے اس امر پر زور دیا کہ مختلف ممالک کے مسلمانوں کو باہمی روابط بڑھانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت  مواصلات کے تمام ذرائع استعمال کرنے چاہئے ۔ شرکاء نے کہا  ایک دوسرے کے حالات جاننے   اور ایک دوسرے کی ممکنہ اخلاقی و سماجی مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ اسلامی ممالک کی موثر شخصیات، فعال تنظیموں اور برجستہ تحریکوں کے عمائدین کو اس حوالے سے اکٹھا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر جہاں سب نے عملی اقدامات انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا وہیں اس کام کے آغاز کو بھی فوری قرار دیا۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر  سید شفقت حسین شیرازی کی دعوت پر  تشریف لانے والے رہنماوں میں جمعیت العمل بحرین کے نائب سربراہ جناب شیخ عبداللہ الصالح ، شام سے جناب شیخ الحسین کریمو،  تحریک الوفا بحرین سے جناب سید مرتضیٰ السندی، کویت سے جناب  سید محمد الحسینی،  کشمیر سپورٹ فورم کے رہنما جناب شیخ نذر حافی، جناب شیخ مصطفی فخری اور جناب  شیخ محمد عادل مہدوی شامل ہیں۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے