الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِی جَعَلَنَا مِنَ الْمُتَمَسِّکِینَ بِوَلَایَةِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْأَئِمَّةِ ؑ

نبی اکرمؐ  فرماتے ہیں:” عید غدیر میری امت کی  برترین عیدوں میں سے ایک ہے۔ اس دن اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنے بھائی علی ابن ابی طالبؑ کو اپنی امت کا علمبردار منصوب کروں تاکہ میرے بعد میری امت آپؑ کے ذریعے ہدایت حاصل کر سکے۔ اس دن اللہ تعالیٰ نے اپنے دین اور نعمت کو لوگوں پر مکمل کردیا اور میری امت کے لیے دین اسلام کو پسند فرمایا۔” (امالی شیخ صدوقؒ)

عید غدیر خم اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ دنوں میں سے ایک دن ہے جس دن اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمت کی تکمیل فرمائی۔ امت محمدی میں غدیر کے دن کی اہمیت ہر دوسرے دن سے زیادہ ہے کیونکہ اللہ کے رسولؐ نے اس دن اللہ کے حکم سے اپنے بعد  کے زمانے کے لیے ہدایت و رہبری کا نظام متعارف کروایا ہے۔عید غدیر کا دن اس نعمت کی یاد اور اس عنایت پر ذات پرودگار کے شکر کا دن ہے۔ عید غدیر خم کا دن ولایت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ کے ساتھ تجدید بیعت کا دن ہے۔ اس دن اللہ تعالیٰ کی عبادت و بندگی، معارف و ولایت اہل بیتؑ کے بیان اور مومنین کو متبسم چہروں کے ساتھ ملنے کی تاکید کی گئی ہے۔ امام رضاؑ سے نقل ہے کہ عید غدیر خم کا دن اہل ایمان کے درمیان محبت و اخوت اور اطعام مومنین کا دن ہے۔

اس مبارک عید ولایت کی مناسبت سے تمام اہل  ایمان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس ذات پروردگار کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ولایت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ سے متمسک رہنے والوں میں سے قرار دیا۔

اس مبارک دن کے موقع پر مظلومین عالم  خصوصا فلسطین، کشمیر ، یمن اور دیگر کو اپنی خصوصی دعاوں میں یاد رکھیں اور اس دن کی خوشیاں، شہداؑ کے بچوں، فقراء، مساکین اور یتیموں کے ساتھ بانٹیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمت و برکت سے نوازے اور ہماری نسلوں کو ولایت امیر المومنینؑ سے متمسک اور ان کی سیرت پر گامزن رکھے۔

سید شفقت حسین شیرازی

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے