ہم ہر اس تحریک کے حامی ہیں جس کی بنیاد ظلم سے نفرت پر ہے / ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

ہم ہر اس تحریک کے حامی ہیں جس کی بنیاد ظلم سے نفرت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے  تہران میں منعقدہ  ایک کانفرنس میں کیا۔

حزب موتلفہ اسلامی کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں مسلم امہ کی سیاسی و انقلابی تحریکوں اور جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستان کی نظریاتی اساس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا پاکستان بنیادی طور پر ایک انقلابی ریاست ہے۔ پاکستان کا وجود ایک انقلاب کا مرہون منت ہے جس کی قیادت بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کی۔ انہوں نے کہا تحریک پاکستان اور پاکستان بننے کے بعد حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی تقریریں، اقدامات اور بیانات اس با ت کی گواہی ہیں کہ محمد علی جناحؒ نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں بلکہ دنیا کی ہر مظلوم قوم کے لیے درد دل رکھتے اور حقیقی معنوں میں ایک عالمی انقلابی رہنما تھے۔

محمد علی جناح ؒ نے جو اقدامات فلسطینی قوم کے لیے اٹھائے وہ اس زمانے میں ثانی نہیں رکھتے اور وہ انتہائی انقلابی اقدامات تھے۔ ح اڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا دنیا بھر کی انقلابی تحریکوں اور مظلوموں و مستضعفوں کی حمایت پاکستان کی نظریاتی اساس میں شامل ہے جس کا درس بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ پاکستانی قوم کو دیکر گئے ہیں۔

پاکستان کے حالیہ  سیاسی بحران کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا استعماری اور استکباری طاقتیں پاکستان سے اس کی انقلابی اور نظریاتی شناخت چھیننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا آزادی اور خود مختاری کی جدوجہد جو پاکستان کی تشکیل کی بنیاد ہے؛ استعمار پاکستان کو اپنی اس اساس سے منحرف کرنا چاہتا ہے۔ اور حالیہ سیاسی بحران باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ اور ا س کا بنیاد ہدف یہی ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست کا سفر طے نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا امریکہ کی پاکستان سے دشمنی کی وجہ پاکستان کا آزادی اور خود مختاری کا نعرہ ہے۔ امریکہ نہیں چاہتا پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر ابھرے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کی سرنگونی کا بنیاد سبب بھی یہی ہے کہ عمران خان آزادی خارجہ پالیسی  کا قائل تھا۔ انہوں نے کہا گزشتہ تین ماہ سالہ دور حکومت میں تحریک انصاف کی حکومت خصوصا وزیر اعظم عمران خان نے ہر عالمی فورم پر آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی ہے۔ انہوں نے استعماری اور استکباری طاقتوں کے تسلط کو مسترد کیا ہے جس کیوجہ سے استعمار نے ایک منصوبے کے تحت تحریک انصاف کی حکومت گرا دی ہے۔

ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے رجیم چینج منصوبے کی مخالفت کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا ہر قوم کا یہ بنیادی خواب ہے کہ وہ مکمل آزادی اور خود مختاری کے ساتھ زندہ رہے لیکن وطن عزیز پاکستان کو ایسے دلدل میں پھنسا دیا گیا ہے کہ جہاں سے نکلنا انتہائی مشکل ہے۔

انہوں نے کہا شیعہ قوم پاکستان میں عرصہ ستر سال سے آزادی اور خود مختاری کی بات کر رہی ہے۔ آج وہی بات حکمران بھی کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے پاکستان میں شیعہ قوم کا بیانیہ  حقیقت ثابت ہوا ہے اور اسے حالیہ سیاسی صورتحال میں بہت تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان  کے اندر ہوں۔ پاکستان کسی کے دست نگر نہ ہو۔ پاکستان اپنی مرضی سے دنیا سے تعلقات بنائے اور اپنی مرضی سے ظالموں  اور استکباری طاقتوں کی مخالفت کرے۔

اپنے خطاب میں ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر مزاحمتی طاقتوں کے لیے صرف اسی ایک صورت میں مفید ثابت ہوسکتا ہے کہ یہ استعمار و استکبار کے چنگل سے نکل آئے۔ پاکستان صرف اسی ایک صورت میں اپنی بنیاد ی انقلابی آئیڈیالوجی پر عمل پیرا ہوسکتا ہے کہ جب یہ ایک خود مختار اور مکمل طور پر آزاد ریاست ہو جس کی جدوجہد ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے