إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
سرمایہ ملت، مفسر قرآن کریم,،محسنِ ملت علامہ شيخ محسن على نجفى (قدس سرہ) کی رحلت سے ملت ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کی جدائی پر پوری قوم کو، ان کے تمام رفقاء و شاگردوں، انکے وابستگان خصوصا حجج الاسلام والمسلمین شیخ اسحاق علی نجفی و شیخ انور علی نجفی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالٰی سے دعاگو ہیں کہ خداوند عالم مرحوم شیخ صاحب کے درجات کو بلند فرمائے اور انکو محمد و آل محمد ؑکے ساتھ محشور فرمائے اورجملہ لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔
شفقت حسین شیرازی