سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان وسیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے برادر حسن عارف کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دوبارہ مرکزی صدر منتخب ہونے پر ان کے لیے نیک دلی خواہشات کا اظہارِ کیا ہے اوربرادر عزیز کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے دعا کی ہےکہ خدا وند متعال انہیں اس الہی ذمہ داری کے فرائض منصبی سے باطریق احسن عہدہ براں ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں سربراہ امور خارجہ نے کہا کہ آئی ایس او ایسا شجرہ طیبہ ہے کہ جس نےمعاشرے میں انقلابی جوانوں کی آبیاری کی ہے۔ جہاں سے ہرسال مخلص و باعمل نوجوان معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے میسر آتے ہیں۔ آئی ایس او کو کمزور کرنے کی کسی بھی طرح کی سازش معاشرے کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہوگی۔