تفصیلات کے مطابق قم المقدس میں موسسہ باقر العلوم کے زیر اہتمام جاری ورکشاپ میں سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے شرکاء سے حالیہ فلسطین اسرائیل جنگ کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جبہتہ المقاومت نے مشرق وسطی میں طاقت کا توازن تبدیل کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ بقول سید مقاومت اب مار کر بھاگنے کا وقت چلا گیا بلکہ اب صہیونیوں کا مار کھانے کا وقت آگیا ہے۔ اور حالیہ طوفان اقصیٰ آپریشن میں حماس و دیگر فلسطینی گروہوں کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے۔
علاوہ ازیں سربراہ امور خارجہ نے کہا کہ اس آپریشن نے بہت سارے صیہونی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے خاص طور پر صدی کی ڈیل، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا منصوبہ، انڈیا خلیج ریاض سے حیفا تک کے تجارتی روڈ کا منصوبہ، انہیں بھی جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا اور ان تمام خائن حکمرانوں کو بھی نشان عبرت بنا دے گا جنہوںہے۔ فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت کی اور مقاومتی گروہوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں سال تحصیلی کے آغاز کے ساتھ موسسہ باقر العلوم میں بھی قلیل المدتی تربیتی اور فکری کورسز کا آغاز
ہوچکا ہے۔ فی الحال 2 دورے دین فطر اور بدترین آرزو کیلئے نام نویسی عمل میں لائی گئی ہے۔ جس میں طلاب کرام کی کثیر تعداد شریک ہے۔