یومِ آزادی کا پیغام

آزادی کا جو تصور بانی پاکستان قائد اعظم حضرت محمد علی جناحؒ اور ان کی تحریکِ آزادی کے عظیم ساتھیوں نے دیا تھا بوجوہ ہم اس سے فاصلہ اختیار کرچکے ہیں۔ وطن عزیز کے قیام کا بنیادی مقصد ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا جس میں شہریوں کو دین مبین اسلام کی حیات بخش تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزارنے اور اسلام کے احکام کو فرد و اجتماع پر نافذ کرنے کا موقع ملتا تاکہ  مادی و معنوی اعتبار سے ایک قابل تقلید معاشرہ وجود میں آتا اور یہ ثابت ہوتا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں فرد سے لیکر اجتماع تک تمام امور زندگی کے لیے رہنمائی موجود ہے ۔ یہ صرف اسی صورت ممکن تھا جب وطن عزیز میں کسی مسلک کی تعبیرات و تشریحات کی بجائے حقیقی معنوں میں قرآن وسنت کی حکمرانی ہوتی۔ لیکن افسوس ایسا نہ ہوسکا اور ہم بھول بھلیوں میں راستہ گم کر بیٹھے ہیں۔

یوم آزادی ایک ایسا موقع ہے جس پر ہم اپنے عظیم قائد کی تحریک آزادی کے اہداف و مقاصد اور قائد کے تصور ریاست  کا از سرنوجائزہ لیکر مستقبل کے لیےدرست  اہداف کا تعین کریں اور پاکستان کی تشکیل نو کا نیاعزم لیکر جدوجہد کا نئے سرے سے آغاز کریں۔

یوم آزادی کے موقع پر یہی عزم ہمیں مستقبل میں ایک عظیم قوم اور ملک بننے کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔

سید شفقت حسین شیرازی

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے