ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے حزب موتلفہ اسلامی کے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات

گزشتہ روز قم المقدس میں حزب موتلفہ اسلامی کے سیکرٹری خارجہ نے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے ملاقات کی۔ حزب موتلفہ اسلامی کے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر محمد بومیان وفد کے ہمراہ موسسہ الباقر العلومؑ میں تشریف لائے جہاں سیکرٹری امورخارجہ مجلس وحدت مسلمین نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماوں نے دوطرفہ سیاسی تعاون اور مستحکم رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماوں نے خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے مقائم مقام مسوول حجۃ الاسلام احسان دانش اور موسسہ باقر العلومؑ قم المقدس کے نایب مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفیٰ فخری بھی موجود تھے۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے