مسجد و امامبارگاہ قصر ابوطالبؑ راولپنڈی کینٹ کے امام جمعہ علامہ سید محسن ھمدانی نے گزشتہ روز قم المقدس میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی خصوصا ملت جعفریہ پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے راہ حل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملت جعفریہ کے سیاسی و مذہبی حقوق کا مکمل حصول صرف اور صرف ملت کے تمام عمائدین کے اتحاد و وحدت سے ممکن ہے۔ دونوں رہنماوں نے ملت جعفریہ کی وحدت فکری و وحدت علمی کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے قائم مقام مسوول حجۃ الاسلام احسان دانش اور موسسہ باقر العلوم قم المقدس کے قائم مقام مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفیٰ فخری ودیگر بھی موجود تھے۔