مجلس علماء امامیہ پاکستان کے ساتویں سالانہ سلسلہ وار اجتماعات کے سلسلے کا دوسرا اجتماع بعنوان عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس امام بارگاہ قصر شبیر مدینہ سیداں گجرات میں منعقد ہوا جس میں بالائی پنجاب کے مختلف اضلاع سے مبلغین امامیہ و آئمہ مساجد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے غدیر و عاشورا کی عظمت، ولایت کے تقاضوں اور مبلغین دین کی خصوصیات کے موضوع پر شرکاء کانفرنس سے گفتگو کی۔