لوگوں کی فکری اور شعوری سطح کو بلند کرنا مبلغین دین کے وظائف میں سے ہے /ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام مبلغین دین کے سالانہ سلسلہ وار علمی و فکری اجتماعات بعنوان عظمت غدیر و عاشورا کانفرنسوں کے سلسلہ کی اس سال کی دوسری کانفرنس کا انعقاد امام بارگاہ قصر شبیر مدینہ سیداں گجرات میں ہوا۔ کانفرنس میں بالائی پنجاب کے مختلف اضلاع سے متعدد مبلغین امامیہ و آئمہ مساجد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس علماء امامیہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مبلغین امامیہ کی خصوصیات اور فرائض و ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مبلغین امامیہ کے بنیادی فرائض میں سے ایک لوگوں کے درمیان اخوت اور محبت کا رشتہ قائم کرنا ہے۔ مبلغ کی دوسری ذمہ داری لوگوں کی فکری اور شعوری سطح کو بلند کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا مبلغین کو علوم قرآن وسنت سے مسلح ہوکر خرافات اور شبہات کا قلع قمع کرنا ہے تاکہ فکری اور عملی طور پر ایک سالم معاشرہ وجود میں آسکے۔

انہوں نے مزید کہا امر بالمعروف ترک کرنے سے معاشرے گمراہی و ضلالت میں ڈوب جاتے ہیں۔ معاشرے کو ہدایت اور نیکی سے متصل رکھنے کے لیے امر بالمعروف کے وظیفہ کو بطور احسن انجام دینا ضروری ہے اور یہ ایک مبلغ دین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایک مبلغ دین کو وسیع المطالعہ ہونا چاہئے تاکہ نت نئے پیش آمدہ  دینی مسائل میں وہ معاشرے کی رہنمائی کرسکے۔

سربراہ مجلس علماء امامیہ نے اپنے خطاب میں پاراچنار کے نہتے شہریوں کے جان مال اور ناموس پر دہشتگردوں کی یلغار اور امن قائم کرنے والے ریاستی اداروں کی خاموشی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ  پاراچنار میں فوری جنگ بندی کروائی اور جنگ شروع کرنے والے عناصر کو فوری قرار واقعی سزا دی جائے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سویڈن میں قرآن مجید فرقان حمید کی بے حرمتی کے افسوس ناک واقعہ کی نیز مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی فورمز کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر ایسی قانون سازی کی کوشش کرے جس سے مستقبل میں آزادی اظہار کے نام پر ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کا راستہ روکا جاسکے۔

یاد رہے مجلس علماء امامیہ پاکستان ادارہ الباقر ؑ  کا شعبہ تبلیغات ہے جو عرصہ 10 سال سے زائد عرصے سے مختلف طرح کے علمی و تربیتی پروگراموں اور کانفرنسوں کے ذریعے مبلغین امامیہ کی استعداد پروری کا کام کر رہا ہے۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے