ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے چیئرمین و وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے قم المقدس میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم حضرت علامہ راجا ناصر عباس جعفری اور وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ کی تقریب میں پاکستانی رہنماوں کے علاوہ عالمی اسلامی تحریکوں کے متعدد رہنماوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین حضرت علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال فرمایا۔

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے حضرت علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا دنیا میں شفٹ آف پاور کا عمل تیزی سے جاری ہے جو آئندہ چند سالوں میں مکمل ہوجائے گا جب دنیا میں کوئی ایک سپر پاور نہیں ہوگا بلکہ علاقائی طاقتیں ہوں گی جو ملکر دنیا کے امورچلائیں گی۔ حضرت علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے مزید کہا طاقت کا مرکزِ واحد ٹوٹ رہا ہے ایسے میں چھوٹےممالک کے لیے جہاں خطرات ہیں وہیں مواقع بھی ہیں کہ وہ تاریخ کے اس حساس موڑ پر کہ جسے رہبر انقلاب اسلامی نے تاریخ کا اہم ترین موڑ کہا ہے درست سمت اختیار کریں اور مستقبل کے طاقت کے مراکز میں سے ایک ہوں۔ انہوں نے کہا اس حساس دور میں اپنی آنکھیں اور ذہن کھلے رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اپنی اقوام کے لیے درست فیصلے کیے جاسکیں۔ حضرت علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا تاریخ کے اس حصے میں ہونے والے حادثات کی مثال ماضی میں کم ملتی ہے ان حوادث کی درست تحلیل و تجزیہ ہی درست فیصلے پر پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا شجاع اقوام ایسے مواقع سے فائدہ اٹھاتیں اور اپنے مستقبل کی سمت کا درست تعین کرتی ہے اگرچہ اس کے لیے انہیں مشکل فیصلے ہی کیوں نہ لینے پڑیں۔ انہوں نے کہا سیاسی، معاشی اور علمی حوالے سے کمزور ممالک تاریخ کا سفر کامیابی سے جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ قومی عزت و وقار اور خودمختاری کے ساتھ زندہ رہنے کے لیے اس حساس موڑ پر درست فیصلے کرنے اور معاشی و علمی حوالے سے طاقتورہونے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر دیگر رہنماوں نے بھی اظہار خیال کیا۔ آخر میں تقریب کے میزبان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے