حضرت علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے شاگرد رشید، ممتاز دینی درسگاہ مدرسہ الولایہ اسلام آباد اور حوزہ علمیہ امام محمد باقرؑ دمشق کے سابق ہونہار طالب علم حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید غیور الحسنین کو المصطفیٰ بین الاقوامی یونیورسٹی قم المقدس سے اسلامی فلسفہ میں پی ایچ ڈی کے مقالے کا ممتاز حیثیت میں دفاع اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی تکمیل پر حضرت علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ، مدرسہ الولایہ و حوزہ امام محمد باقرؑ کے مدرسین، معاونین، طلاب کرام اور حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید غیور الحسنین کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔ امید ہے جناب مولانا ڈاکٹر سید غیور الحسنین اپنے علمی مقام و حیثیت کے ذریعے مکتب اہل بیتؑ کی ترویج اور ملک و قوم کی موثر و مفید خدمت کے مشن میں باعث خیر و برکت ثابت ہوں گے۔ برادر عزیز کے لیے بارگاہ رب العزت سے توفیقات خیر میں اضافے کی دعا ہے۔ حضرت علامہ راجا ناصر عباس حفظہ اللہ کے دینی مدرسے کا علمی معیار و مقام ملک و ملت کے لیے باعث افتخار ہے۔ اللہ تعالی حضرت علامہ راجا ناصر عباس حفظہ اللہ کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین
ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی