اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
انتہائی مخلص اور باہمت تنظیمی ساتھی اور عالم باعمل جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید تصور حسین جوادی کے ارتحال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ تصور حسین جوادی ملی درد رکھنے والے ایک دلیر اور پاکیزہ انسان تھے۔ ملک و ملت کے دشمنوں نے اس مظلوم سید پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہی جراحتوں کی بدولت بالاخر آج یہ مظلوم سید شہید ہوگئے۔ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں علامہ سید تصور حسین جوادی کے اہل خانہ، ان کے دوستوں، تنظیمی ساتھیوں اور علمائے کرام کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی