ایم ڈبلیو ایم پاکستان ،یوتھ ونگ (وحدت یوتھ) کے نومنتخب مرکزی صدر جناب مولانا تصور حسین کو ان کے انتخاب پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے برادر مولانا تصور حسین کی توفیقات خیر میں اضافے کی دعا ہے۔ جناب مولانا تصور حسین ایک انتہائی مخلص، فہمیدہ اور متحرک تنظیمی ساتھی ہیں جو حوزہ علمیہ میں تعلیم کے دوران سے ہی مختلف سطح کی تنظیمی ذمہ داریوں پر بطریق احسن خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں نئی تنظیمی ذمہ داریاں بطور احسن انجام دینے کی طاقت و توفیق عطا فرمائے اور ان کا یہ انتخاب ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے یوتھ ونگ اور ملت کے لیے باعث خیر و برکت ثابت ہو۔ (آمین)
ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی