امام خمینیؒ کی چونتیسویں برسی کی مناسبت سے پیام تسلیت

رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی چونتیسویں برسی کے موقع پر تسلیت پیش کرتا ہوں۔ امام خمینیؒ ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے مستضعف قوموں کو جبر و ستم کے مقابلے میں کھڑے ہو جانے کی ہمت اور طاقت دی۔ امام خمینیؒ اپنی فکر اور عمل میں ایک منفرد شخصیت تھے۔ انہوں نے جہاں اپنی فکر سے ایک عظیم اسلامی انقلاب کی فکری  بنیاد رکھی وہیں اپنے عمل سے اس انقلاب کو مرحلہ تکمیل تک بھی پہنچایا جو ان کی منحصر بہ فرد خصوصیت ہے۔ امام خمینیؒ مستضعفین جہان کی امید کا محور قرار پائے۔ انہوں نے مستکبرین جہان کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا ہنر سکھا دیا جس کی بدولت آج دنیا بھر میں خصوصا فلسطین و یمن میں مستضعفین حملہ آوروں کے مقابلے میں ڈٹ گئے ہیں۔ امام خمینیؒ نے معنویت اور سیاست کا جو حسین امتزاج پیش کیا وہ دنیا کے سیاسی نظاموں میں اپنی مثال آپ ہے۔

رہبر کبیر حضرت آیت اللہ العظمی امام خمینیؒ کی برسی کے ایام جہاں ان کی فکر اور سیرت کا از سرنو جائزہ لیکر اپنے لیے رہنما قرار دینے کے دن ہیں وہیں یہ ایام امام خمینیؒ کے راستے پر چلنے کے لیے ان کے ساتھ تجدید عہد کے بھی ایام ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں امام خمینیؒ کی راستے پر چل کر خوشنودی خدا حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ظالموں و مستکبرین کے خلاف استقامت عطا کرے۔

ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے