عید سعید فطر خوشی و مسرت اور مغفرت و رحمت کا دن ہے۔ ایک ماہ کی معنوی ریاضت و عبادت کے بعد جب انسان خود کو اپنے معبود کے بہت نزدیک تصور کر رہا ہوتا ہے تو ایسے میں اللہ تعالی اسے اپنی رحمت و مغفرت کی صورت میں خاص انعام نصیب فرماتا ہے۔ یہ دن روزہ داروں پر اللہ تعالیٰ کے احسان اور بخشش کا دن ہے۔ عید سعید فطر کا دن امت مسلمہ کے کلمہ توحید کے گرد جمع ہونے اور اللہ تعالی کی کبریائی بیان کرنے کا دن ہے۔ اس عنوان سے یہ امت مسلمہ کے شکوہ و عظمت کا دن بھی ہے۔ عید سعید فطر کے بابرکت دن کی مناسبت سے امت مسلمہ کی سربلندی اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعا کے ساتھ تمام اہلِ اسلام اورعزیز ہم وطنوں کو تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
شفقت حسین شیرازی