امام مہدی ؑ کے ظہور کا عقیدہ انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات کی امید دلاتا ہے۔ ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے نیمہ شعبان کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا:

حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت کا دن اللہ تعالی کے بابرکت ترین اور پرمسرت ترین دنوں میں سے ایک دن ہے۔ عدل الہی کے مکمل قیام کا وعدہ امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کے دست مبارک سے پورا ہوگا۔ امام مہدی ؑ کے ظہور کا عقیدہ انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات کی امید دلاتا ہے اور یہ ظہور حتمی اور یقینی ہے۔ ا س وقت انسانیت کا سب سے بڑا درد ظلم و ستم ہے۔ انسان کسی نہ کسی صورت میں ظلم و استحصال کا شکار ہے۔ امام مہدیؑ کے ظہور مبارک سے انسانیت ہر قسم کی ظلالت و گمراہی اور شرک و کفر اور استحصال سے پاک ہوجائے گی۔ عصر کے امام، منجی بشریت، قائم آل محمد ؑ ، حجت دوراں مہدیؑ موعود کی ولادت باسعادت کے دن کی مناسبت سے جملہ جانثارانِ مہدیؑ  اور عدالت پسندوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں اس بابرکت دن کے صدقے یاوران ِامام مہدیؑ میں شمار فرمائے

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے