ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے موسسہ باقر العلوم قم المقدس میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی کے اعزاز میں دعوت ضیافت۔ دنوں رہنماوں نے ملاقات میں ملکی و عالمی صورتحال پر بات چیت کی۔ ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے معزز مہمان کو موسسہ باقر العلوم قم سمیت ادارہ الباقر کے تمام ذیلی شعبہ جات کا تعارف کروایا۔ ح ا علامہ محمد امین شہیدی نے ادارہ الباقر کے موسس و سربراہ اور دیگر اراکین کی علمی فعالیت کو سراہا۔ اس موقع پر موسسہ باقر العلوم کے دیگر اعضا اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے مسوولین بھی موجود تھے ۔