إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّاإِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ رضاً بقضائك وتسليماً لأمرك
برادر بزرگوار سید ثاقب نقوی ملک و ملت کا سرمایہ تھے۔ انکی رحلت ایک نا قابل تلافی خسارہ ہے۔ آپ داعی وحدت اسلامی اور اسلام ناب محمدیؐ کے معروف شاعر و ادیب و سکالر و مفکر ہونے کے ساتھ ساتھ اعلی اخلاق اور ظرافت ، نفاست و لطافت کا بہترین نمونہ تھے۔ ہمیشہ ملک و ملت اور دین ومذہب کی خدمت کا جذبہ انکے وجود میں موجزن دیکھا۔ گذشتہ تقریبا چار دہائیوں پر محیط تنظیمی زندگی میں انہیں ہمیشہ میدان عمل میں ہراول دستے کی ذمہ داریاں ادا کرتے دیکھا۔ انکی وفات پر ایک بار پھر ڈاکٹر محمد علی نقویؒ اور قائد ملت علامہ عارف الحسینیؒ کی شہادت کا زخم تازہ ہو گیا۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے ، انکے گناہوں سے درگزر فرمائے اور انہیں شفاعت اہل بیت علیہم السلام نصیب کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ سب کی خدمت میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں۔
شفقت حسین شیرازی