مومنین کے سرور و سردار، مولای متقیان، دین کے مددگار، پیغمبر اکرمؐ کے برحق جانشین مولود کعبہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے جشن ولادت کی مناسبت سے تمام اہل اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ امیر المومنین حضرت علیؑ وہ عظیم ہستی ہیں عدل میں دنیا جن کی نشان راہ کی پیروی کو کمال تصور کرتی ہے۔ امیر المومنین حضرت علیؑ پیغمبر اکرمؐ کے بعد  اعلی انسانی قدروں کے قیام کی راہ کے وہ عظیم رہنما ہیں جن کے  اسوہ حسنہ کی خود نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰؐ نے تائید فرمائی ہے۔ کائنات کی اس عظیم ہستی کی ولادت کا دن جہاں جشن و شادی کا دن ہے وہیں امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ کے قائم کردہ اعلی انسانی اصولوں پر کاربند رہنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

ا س عظیم دن کی عظمت کے صدقے اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں علی ابن ابی طالبؑ کے بتائے ہوئے اصول ہائے زندگی پر عمل پیرا ہونے اور ان کی قائم کردہ اعلی انسانی قدروں  کی پاسداری کی توفیق عطا فرمائے۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے