ح ا ڈاکٹرسید شفقت  شیرازی کی شہید سلیمانیؒ گلوبل ہیرو کے نام سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں خصوصی شرکت

شہید قاسم سلیمانیؒ کی برسی کی مناسبت سے تہران میں شہید قاسم سلیمانیؒ گلوبل ہیرو کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں  درجنوں بین الاقوامی شخصیات، دانشوروں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ پاکستان کی طرف سے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علما امامیہ کے سربراہ  حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں شہید قاسم سلیمانیؒ کی زندگی کے مختلف پہلووں خصوصا خارجہ پالیسی اور نیو ورلڈ آرڈر شہید قاسم سلیمانیؒ کے سکول آف تھاٹ کی رو سے، شہید قاسم سلیمانیؒ کی نگاہ میں امن و دفاع، عوامی شراکت اور طاقت شہید قاسم سلیمانیؒ کے سکول آف تھاٹ میں، میڈیا اور شہید سلیمانیؒ کا سکول آف تھاٹ جیسے موضوعات پر  ماہرین علم و دانش نے اظہار خیال کیا۔ کانفرنس کے افتتاحی اور اختتامی اجلاس میں  نمایاں بین الاقوامی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے