انا للہ و انا الیہ راجعون
برادر عزیز و ارجمند جناب مولانا سید اقتدار حسین نقوی( صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین، جنوبی پنجاب) کی والدہ گرامی کی وفات کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ والدین کی فضیلت اور زندگی میں ان کے وجود مبارک کی برکت و اہمیت کے پیش نظر جناب مولانا سید اقتدار حسین نقوی کے لیے ان کی والدہ گرامی کا انتقال پر ملال بہت بڑا نقصان ہے۔ اللہ رب العزت ان کی والدہ گرامی کو جوار رحمت و مغفرت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں محترم جناب مولانا اقتدار حسین نقوی اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
سید شفقت حسین شیرازی