خطے میں مزاحمتی بلاک مضبوط ہورہا ہے / ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے معروف عرب ٹی وی چینل المنار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا خطے میں مزاحمتی بلاک مضبوط ہورہا ہے۔

بیروت میں قائم شام کےسفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران المنار کو اپنے انٹرویو میں ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مزید کہا اگر مزاحمتی بلاک مضبوط نہ ہوتا تو امریکہ و اسرائیل بحیرہ روم میں پائے جانے والے گیس و تیل کے ذخائر پر کبھی بھی لبنان کا حق تسلیم نہ کرتے۔ انہوں نے کہا یہ مزاحمت کے طاقتور ہونے کی علامت ہے کہ امریکہ و اسرائیل نے مزاحمتی قیادت کے اعلان کے بعد بغیر کوئی خطرہ مول لیے بحیرہ روم میں پائے جانے والے توانائی کے ذخائر پر لبنان کا حق تسلیم کرلیا۔ انہوں نے کہا یہ مزاحمتی بلاک کی بہت بڑی کامیابی ہے جسے دنیا کے ذرائع ابلاغ نظر انداز کر رہے ہیں۔

المنار ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مزید کہا کہ عالمی سیاست میں مزاحمتی بلاک کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت خطے کا کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو مزاحمتی بلاک کی منشا کے خلاف ہوسکے۔ انہوں نے کہا مزاحمت نے یہ سفر بہت زیادہ قربانیوں اور عوامی حمایت سے حاصل کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قوموں کی زندگی میں دی گئی قربانیاں اور جدوجہد کو اگر مخلص قیادت میسر آجائے تو وہ قربانیاں کبھی ضائع نہیں ہوتیں۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے