آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کو ان کے انتخاب پر مبارکباد

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے ایک بیان میں آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر برادر حسن عارف کو ان کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی اورتنظیمی ذمہ داریوں کی بطور احسن ادائیگی کے لیے ان کی توفیقات میں اضافے کی دعا فرمائی۔

اپنے بیان میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے آئی ایس او پاکستان کو عصر حاضر میں نوجوانوں کے لیے ایک نعمت اور آئی ایس او کے نظام تربیت کو اس پرآشوب دور میں طلبہ کے لیے غنیمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا آئی ایس او پاکستان کے شجرہ طیبہ کی آبیاری میں شہداء کا خون اور اس شجرہ طیبہ کی تقویت میں زعمائے ملت کا خلوص شامل ہے جس کیوجہ سے اس تنظیم کی برکات ملت کے ہر طبقے میں نظر آتی ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے امامیہ طلبہ کے ملکی تعمیر و ترقی میں کردار کو سراہا اور امامیہ نوجوانوں کو اس الہی تنظیم میں شمولیت کی تاکید کی۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے