اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔ مملکت خداداد پاکستان اللہ تبارک و تعالی کی عظیم نعمت ہے۔ بانیان پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور ان کے ساتھیوں کے پیش نظرایک ایسا خود مختار، آزاد اور مستحکم پاکستان تھا جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے ااور اقوام سے تعلق رکھنے والے مل جل کر آزادانہ، خوشحال اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ پاکستان بنانے کا دوسرا مقصد ایک ایسی ریاست کی تشکیل تھی جہاں کلمۃ اللہ کی بالادستی ہو یعنی جہاں اسلامی شریعت کے اصولوں اور اسلامی طرز حیات کا غلبہ ہو۔۔
قیام پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اسے بانیان پاکستان کے خواب کی روشنی میں ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔
اللہ تعالی وطن عزیز کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا کرے۔
پاکستان زندہ باد، قائد اعظم پائندہ باد