مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد، علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا خصوصی خطاب

گزشتہ روز سرگودھا میں مجلس علماء امامیہ پاکستان کے چھٹے سالانہ اجتماع کے سلسلے میں عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مقامی اضلاع سرگودھا، جھنگ، چنیوٹ، فیصل آباد اور خوشاب سے سینکڑوں مبلغین امامیہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی چیرمین اور بزرگ عالم دین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔

علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا نظام ولایت دین کی اساس ہے جس کے بغیر دین نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا ولایت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بنی نوع انسان کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے کہا نظام ولایت بنی نوع انسان کی ہدایت کا الہی نظام ہے جو کسی بھی زمانے میں منقطع نہیں ہوسکتا اور پیامبر گرامی اسلامؐ نے یوم غدیر اسی بات کا اعلان فرمایا تھا۔ انہوں نے کہا عصر غیبت میں نظام ولایت فقیہ نظام ولایت کا تسلسل ہے اور مکتب اہل بیتؑ کے ماننے والوں کا اس نظام سے تمسک انہیں گمراہی سے بچاتا اورا سعادت و کمال کی طرف سوق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا جس چیز کی وطن عزیز میں ہم کمی محسوس کررہے ہیں وہ مکتب اہل بیتؑ کے ماننے والوں خصوصا مبلغین و علماء طبقے کی طرف سے نظام ولایت کی درست تفہیم کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا اگر علماء اور مبلغین نے نظام ولایت کی درست تفہیم کروائی ہوتی تو ولایت سے متعلق بہت سارے جھگڑے پیدا ہی نہ ہوتے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس ضرورت پر زور دیا کہ معاشرہ اس وقت الہی تعلیمات اور مکتب اہل بیتؑ کے معارف سننے کے لیے تشنہ و تیار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے میں مبلغین امامیہ اور علماء کا طبقہ اپنا وظیفہ درست اندازمیں انجام دے۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب فرمایا۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے