ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے دروس پر مشتمل کتاب "سیرتِ معصومینؑ” زیورِ طَبع سے آراستہ ہوکر مطالعہ کی زینت کے لیے تیار ہے۔

نبی کریمؐ نے اپنی رحلت سے پہلے امت کو قرآن و اہل بیتؑ سے تمسک رکھنے کی خصوصی تاکید کی تھی۔ حدیث ثقلین میں ارشاد ہوا کہ جب تک تم ان دونوں یعنی قرآن و اہل بیتؑ سے متمسک رہو گے کبھی بھی گمراہ نہیں ہو گے۔ اس لئے قرآن مجید کی تعلیمات کو جاننا اور  پیغمبر اکرمؐ اور انکے اہل بیتؑ کی سیرت طیبہ سے آشنائی حاصل کرنا امت کے ہر فرد کے لئے بہت ضروری ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے باقر العلوم انسٹیٹیوٹ حوزہ علمیہ قم میں دئیے گئے اپنے دروس میں ہادیان برحق چہاردہ معصومین علیہم السلام کے افکار ونظریات اور انکی اجتماعی و سیاسی سیرت کو موضوع سخن بنایا ہے۔ مدرس نے ہادیان برحق کے زمانے کے حالات و واقعات پر تجزیہ وتحلیل پیش کیا تاکہ عام مسلمانوں بالخصوص مبلغین اسلام ان کی سیرت طیبہ سے استفادہ کر کے دنیا میں انکی سیرت پر عمل پیرا ہوکر اخروی نجات حاصل کر سکیں۔ الباقر مرکز مطالعات نے تصحیح و تہذیب کے بعد ان دروس کو کتابی شکل میں شائع کیا ہے۔

کتاب ہذا ہادیان برحق کی سیرت طیبہ کے موضوع پر دئیے گئے ۲۳دروس کا مجموعہ ہے۔ امید کرتے ہیں کہ دروس کی انشاء اور تصحیح و تہذیب میں رہ جانے والی کمی کاستی پر قارئین محترم درگزر فرمائیں گے اور اپنی قیمتی آراء سے اسے مزید جامع و مانع بنانے میں مدد کریں گے۔

کتاب ہذا حجۃ الاسلام والمسلین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی تیسری کتاب ہے جو زیور طبع سے آراستہ ہوکر قارئین کے لیے پیش کی گئی ہے

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے