گزشتہ روزآیت اللہ العظمی الشیخ فاضل لنکرانی قدس سرہ کے شام دفتر کے مسوول جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید طاہر الموسوی نے مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔
معزز مہمان نے حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور حوزہ امام محمد باقر علیہ السلام کے مشرف ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور دیگرمسوولین کی علمی و دینی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال اور پاکستان میں جاری حالیہ سیاسی بحران پر خصوصی تبادلہ خیال ہوا۔