نبی اکرم کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے۔ مجرموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اور مجلس علماء امامیہ کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا گستاخوں کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے صرف پارٹی کی رکنیت منسوخی کافی نہیں ہے۔
ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا نبی اکرم (ص) کی ذات مقدس تمام جہانوں کے لیے رحمت ہے ان کی شان میں گستاخی سے امت مسلمہ سمیت حق اور سچائی کی متلاشی پوری انسانیت کو دکھ اور تکلیف ہوئی ہے جس کا ازالہ ہونا چاہئے۔
ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مزید کہا یہ واقعہ شدت پسند بھارتی جماعت بی جے پی کی اسلام دشمنی اور انتہای پسندی کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا اس واقعہ سے بھارتی انتہا پسند جماعت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ واقعہ بھارتیہ جنتہ پارٹی کی شدت پسندانہ تربیت اور مسلمانوں سے نفرت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی انتہا پسند حکمران نریندرا مودی کے فاشسٹ خیالات اور سوچ کا نتیجہ ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا آزادی اظہار یا کسی دوسرے نعرے کے تحت مقدس ہستیوں اور وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جیسی ہستی کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اتحاد و وحدت کا تقاضا کرتے ہوئے کہا اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے امت مسلمہ کو ملکر ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئے۔