فاطمہ بنت موسی ابن جعفر ؑ کی ولادت باسعادت کے ایام کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش ہے / ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

حضرت فاطمہ بنت موسی ابن جعفرؑ  کی ولادت باسعادت کے ایام کی مناسبت سے امام عصرؑ ارواحنا لہ الفدا،  خاندان رسول (ص) اور ان کے تمام چاہنے والوں کو ہدیہ تبریک پیش ہے۔ حضرت فاطمہ بنت موسی ابن جعفرؑ صنفِ نسواں میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کے بعد واحد خاتون ہیں جن کے لیے آئمہ معصومینؑ کی طرف سے زیارت نامہ نقل ہوا ہے جو آپ کی فضیلت اور عظمت کی دلیل ہے۔ آپ (س) کو کریمہ اہل بیتؑ  بھی کہا گیا ہے۔ امام جعفر صادق ؑسے منقول روایت کے مطابق شیعہ حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی شفاعت کی بنا پر بہشت میں داخل ہوں گے۔ حضرت فاطمہ معصومہ زہد و تقوی اور علم و فقاہت میں برجستہ مقام رکھتی تھیں۔ آپ (س) خواتین کے لیے ایک اسوہ کامل ہیں۔ حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت باسعادت کے ان بابرکت ایام کی مناسبت سے امام عصر ؑ ارواحنا لہ الفدا،  خاندانِ رسول (ص) اور ان کے تمام چاہنے والوں کو ہدیہ تبریک پیش ہے۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے