كل عام وأنتم بخير، عید سعید فطر مبارک

عید سعید فطر روزہ داروں کے لیے اللہ تعالی کا انعام ہے۔ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں عید اس کے لیے ہے جس کی نماز اور روزہ اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں قبول ہے۔ عید سعید فطر کے پرمسرت موقع پر تمام اہل اسلام کی طاعات و عبادات کی قبولیت کی دعا کے ساتھ عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

دعا ہے اللہ تعالی ان پرمسرت لمحات کو اس ذات باری تعالی کی نعمتوں کے شکر بجالانے اور مغفرت و رحمت کا سامان کرنے کا موقع قرار دے۔

اس پرمسرت موقع پر فلسطین، یمن، کشمیر اور دنیا بھر کے مظلوموں کو اپنی دعاوں اور نیک خواہشات میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔ اللہ تعالی دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموں کو جلد از جلد آزادی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی نسبت اپنے وظیفے کی شناخت اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

وطن عزیز پاکستان اس وقت ایک حساس دور سے گزار رہا ہے جہاں یہ فیصلہ ہونا ہے کہ مستقبل میں حکمرانی عوام اور قانون کی ہوگی یا غیر ملکی طاقتوں اور مافیاز کی بالادستی قائم رہے گی۔ اس حساس موقع پر ملک عزیز اور ملت شریف پاکستان کے لیے نیک خواہشات اور دعاوں کے ساتھ تاکید ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اپنی ذمہ داری پہچاننے اور بطریق احسن انجام دینے کی توفیق عطا کرے۔

وطن عزیز کی ترقی و سلامتی، خودمختاری اور حقیقی معنوں میں عالمی سامراج اور اندرونی مافیاز سے آزادی کی دعا کے ساتھ

سید شفقت حسین شیرازی

سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان و سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے