پاکستان کو استعماری طاقتوں کے چنگل اور غلامی سے نجات دلوانا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے / ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حوزہ علمیہ قم میں منعقدہ سپورٹ کشمیر فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے قیام کا مقصد مذہبی، سیاسی، معاشی و ثقافتی ہر نوع آزادی حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا ہم جغرافیائی اعتبار سے تو آزاد ہوگئے لیکن  قیام پاکستان سے اب تک سیاسی، مذہبی، ثقافتی اور معاشی آزادی  میں دیگر طاقتیں مداخلت کرتی آئی ہیں۔ داخلی طور پر کمزور حکومتوں اور عوامی پشت پناہی نہ ہونے کے باعث بیرونی طاقتیں ہمیشہ کامیاب رہی اور پاکستان آہستہ آہستہ استعماری طاقتوں کے چنگل میں پھنستا چلا گیا۔ ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا اس وقت ملت میں ایک احساس پایا جارہا ہے کہ ہمیں بیرونی طاقتوں سے نجات حاصل کرنی چاہئے۔ ہماری پالیسیاں ہمارے اپنے ریاستی ادارے اور عوامی نمائندے تشکیل دیں۔ ایک احساس ہے کہ قوم داخلی پالیسیوں میں بیرونی مداخلت کو قومی وقار اور خود مختاری کے خلاف سمجھنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا اس فرصت سے فائدہ اٹھانا اور قوم کو تحریر و تقریر کے ذریعے پاکستان کے اصلی دشمن استعماری طاقتوں کی طرف متوجہ کرنے اور استعماری طاقتوں کے جرائم نمایاں کرنے کا وقت ہے تاکہ پاکستانی قوم کی اس استعمار مخالف لہر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس مسئلے کو اس حد تک شفاف اور واضح کر دیا جائے کہ یہ آئندہ پاکستان کے لیے ایک پالیسی میٹر بن جائے کہ وہ کسی بھی طرح بیرونی مداخلت کو تسلیم نہ کرے۔  ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا امریکہ سمیت استعماری طاقتوں سے نجات کے لیے ایک طویل نظریاتی جنگ لڑنا پڑے گی جس میں اہل علم و دانش خصوصا اہل قلم کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا مردہ باد امریکہ ہمارے لیے صرف ایک نعرہ نہیں اور نہ ہی یوم مردہ باد امریکہ ایک رسم ہے بلکہ یہ ہر محب وطن پاکستانی کا نظریہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی  نے سپورٹ کشمیر فورم کے قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کی اور حالیہ سیاسی منظر نامے میں قلم کے ذریعے روشن گری کی ان کی کوششوں کو سراہا۔ آخر میں انہوں نے سپورٹ کشمیر فورم کے قلم کاروں کے درمیان انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سپورٹ کشمیر فورم کے ڈائریکٹر ح ا نذر حافی بھی موجود تھے۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے