چہاردہ معصومینؑ کی اجتماعی اور سیاسی سیرت کے موضوع پر جاری دورہ اعلام الہدایہ مکمل ہونے پر تقریب تقسیم اسناد  کا انعقاد

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے موسسہ باقر العلومؑ کے زیر اہتمام جاری دورہ اعلام الہدایہ کے مکمل ہونے پر منعقد کی گئی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ موسسہ باقر العلومؑ کی طرف سے سیرت معصومینؑ کے موضوع پر جاری دورہ اعلام الہدایہ کے معلم ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی تھے جس میں حوزہ علمیہ قم المقدس میں زیر تعلیم دسیوں طلبہ نے شرکت کی۔ معصومین ؑ کی سیاسی و اجتماعی سیرت کے موضوع پر منعقدہ اس دورے میں ح ا ڈاکٹر سے شفقت حسین شیرازی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لیکر حجت عصر امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف تک معصومین کی اجتماعی و سیاسی سیرت کو موضوع گفتگو بنایا۔

دورے کے اختتام پر اس دورے میں شریک طلبہ میں انعام اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اسناد کی تقسیم کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا معصومین علیہم السلام کی ذوات مقدسہ انسانیت کی ہمہ جہتی ہدایت اور کمال کے لیے ایک روڈ میپ ہیں۔ انہوں نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے لیکر امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف تک ہدایت کا یہ ایک تسلسل ہے جو مختلف اوقات میں وقت کے تقاضوں کے مطابق ہدایت کا فریضہ انجام دیتے رہے۔ انہوں نے کہا انسانیت کی حقیقی نجات اور فلاح صرف انہی ذوات مقدسہ کی زندگیوں کو نمونہ عمل بنانے اور انہی کے نقش قدم پر چلنے سے ممکن ہے۔

دورہ اعلام الہدایہ کی تقریب  تقسیم اسناد میں موسسہ باقر العلوم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلین جناب فدا علی حلیمی بھی موجود تھے۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے