ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے تہران میں تعینات پاکستانی سفیر کی دعوت پر سفارت پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب رحیم حیات قریشی نے ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور ان کے وفد کا استقبال اور یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ وفد میں ان کے ساتھ ڈاکٹر سید محدث محبوب نقوی و دیگر شریک تھے۔
تہران میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں مختلف ممالک اور ایران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگ شریک ہوئے۔ تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ایران کے ڈپٹٰی وزیر خارجہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب رحیم حیات قریشی تھے۔ یوم پاکستان کی تقریب کے شرکاء نے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔
تقریب کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر نے تقریب میں شریک معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔