حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کی وفات پر تعزیتی پیغام

قال رسول الله صلی الله علیه و آله وسلم: مَوتُ العالِمِ ثُلمَةٌ في الإسلامِ لا تُسَدُّ ما اختَلَفَ اللَّيلُ و النَّهارُ

انا لله و انا الیه راجعون

عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید، اسلام اور اہل بیت ؑ کی حریم کے محافظ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کی وفات کی افسوس ناک خبر سن کر دلی دکھ اور صدمہ ہوا۔ انہوں نے اپنی تمام عمر مکتب اہل بیت ؑ کی ترویج اور اسلام کی فکری بنیادوں کی حفاظت میں صرف کی۔  انہوں نے فقاہت، استنباط اور تدریس کے ذریعے علوم محمد و آل محمد کا فریضہ انجام دیا۔ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے گراں قدر علمی و فقہی آثار چھوڑے ہیں۔

میں عالم تشیع اور خصوصا علمی دنیا کے اس عظمیم نقصان پر حضرت ولی عصر ارواحنا لہ الفدا، مقام معظم رہبری، مراجع عظام، طلاب دینیہ اور ان حضرت کے مقلدین و شیعیان عالم کی خدمت میں ہدیہ تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں۔ نیز معظم لہ کے بیت شریف اور بازماندگان کی خدمت میں ہدیہ تسلیت عرض کرتا ہوں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کے درجات بلند فرمائے اور بازماندگان کو صبر و اجر عطا کرے۔

سید شفقت حسین شیرازی

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے