ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نےایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور بزرگ عالم دین حضرت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی میزبانی میں منعقدہ مدرسہ الولایہ کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
مدرسہ الولایہ حوزہ علمیہ قم میں اردو زبان طلاب دینیہ کے لیے تازہ تاسیس شدہ ایک بہترین مدرسہ علمیہ ہے جس کی بنیاد پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاضل اساتذہ کرام کے زیر نگرانی رکھی گئی ہے۔ مدرسہ الولایہ کی افتتاحی تقریب میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر ح ا ڈاکٹر عباسی، حوزہ علمیہ امام ہادی کے سربراہ ح ا شیخ عبداللہ دقاق، جامعہ اہل بیت کے سربراہ ح ا عبدالمحسن بخشی سمیت اساتذہ کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔