پشاور میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے دعووں کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے / ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امورخارجہ اور مجلس علماء امامیہ کے سربراہ ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پشاور بم دھماکے کے افسوس ناک واقعہ کے موقع پر کہا پشاور دھماکے میں معصوم اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ان لوگوں کے دعووں کا پول کھول دیتا ہے جو کہتے ہیں کہ ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا یہ المناک حادثہ ان کے لیے بھی درس عبرت ہے جو تکفیری دہشت گردوں کو قومی دھارے میں لانے کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا دہشت گردی ایک عالمی ناسور ہے لیکن پاکستان میں اس کا سب سے زیادہ نشانہ شیعہ شناخت کے حامل شہری بنے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں شیعہ مساجد اور عبادتگاہوں کو ہمیشہ سے آسان ہدف کے طور پر انتخاب کیا گیا لیکن افسوس ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادرے دہشت گردی کی ہر واردات کے بعد دہشت گردوں کو تلاش کرنے میں بے بس نظر آئے۔

ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے نمازیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملت تشیع کی جان، مال اور عبادتگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے پشاور مسجد بم دھماکے کے شہید نمازیوں کے لواحقین اور ملت تشیع پاکستان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے