برادر یعقوب حسینی کی وفات سے جہاں انکے اھل خانہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے وہاں مجلس وحدت بھی ایک مخلص ومجاھد وبابصیرت لیڈر سے محروم ہو گئی۔ وہ ایک نڈر اور بے باک نوجوان رہنما تھے جو قومی جدوجہد کے دوران ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوتے تھے۔ سندھ انتظامیہ نے مختلف حیلوں اور حربوں سے انہیں قوم خصوصا نوجوانوں سے دور کرنے اور ان کے عزم و ارادے کو ماند کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ہر سختی اور مشکل کو جھیل کر آخری دم تک اپنی قوم کے ساتھ کھڑے رہے اور قوم کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس عطا فرمائے۔ برادر یعقوب حسینی کی وفات کے موقع پر انکے اہل خانہ، پسماندگان اور ان کے تنظیمی ساتھیوں اور دوستوں کو تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں اور انکی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں۔