کشمیر امت اسلامیہ کا حصہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا / ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

قم المقدس میں منعقدہ حمایت کشمیر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علما امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ کشمیر امت اسلامیہ کے جسم کا حصہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبه قم کے تعاون سے سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کی طرف سے منعقدہ اس بین الاقوامی کانفرنس کے صدارتی خطاب میں ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ آزادی کشمیر کی جدوجہد، عالمی قوانین، ضابطوں اور اخلاقی اصولوں کے عین مطابق ہے ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کا یہ فرض ہے کہ وہ بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے اور کئی دہائیوں سے قابل حل اس مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کشمیر کے مسئلے کا صرف وہی حل قابل قبول ہوگا جو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہوگا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا بھارتی حکومت اور فوج کشمیر کو ایک فراموش شدہ مسئلہ بنان چاہتی ہے۔ انہوں نے کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کے ختم کئے جانے کے بھارتی اقدام کی بھی مذمت کی اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حمایت کشمیر بین الاقوامی کانفرنس میں شریک بین الاقوامی رہنماوں خصوصا عراق، یمن، بحرین، شام، آذربائیجان، ایران، قزاقستان، ترکمانستان،  پاکستان،  آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے کانفرنس میں شریک ممتاز دانشوروں اور علمائے کرام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اس موقع پر سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے عہدیداروں اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں اور تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اس اہم کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے