ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شہدائے آمل کی چالیسیویں برسی کی تقریبات میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہدائے آمل مزاحمت اور مقاومت کا استعارہ ہیں۔ انہوں نے کہا مزاحمت و مقاومت کی عالمی تحریک کی بنیاد یہی اور اسی طرح دیگر شہروں میں ظلم و ستم کے مقابلے میں ڈٹ جانے والے اور اپنے ایثار اور فداکاری سے حماسہ رقم کرجانے والے شہدا ہیں۔ انہی اور ان جیسے دیگر شہدا کی فداکاری کیوجہ سے آج دنیا میں مزاحمتی تحریک روح اور جذبہ زندہ ہے۔ انہوں نے شہدائے آمل اور انقلاب اسلامی کے قیام، دفاع اور پیشرفت کے راستے میں شہید ہونے والے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش اور ان شہدا کی فداکاری اور جان فشانی کو عالمی مزاحمتی تحریکوں اور مستضعفین عالم کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔ آمل کے سفر میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی حضرت آیت اللہ العظمی مرحوم علامہ حسن زادہ آملیؒ کے مزار پر بھی گئے اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ آمل کے سفر میں حجۃ الاسلام والمسلمین عادل مہدی بھی آپ کے ہمراہ تھے۔