img 20220104 wa0052

شہید قاسم سلیمانی (رح) کی تدبیر نے خطے میں طاقت کا توازن مزاحمتی بلاک کے حق میں تبدیل کردیا/ ح ا ڈاکٹر سید شفقت شیرازی

شہید قاسم سلیمانی (رح) کی برسی کی تقریبات کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تہران میں منعقدہ "شہید قدس مزاحمت کا ہیرو” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا شہید قاسم سلیمانی (رح) کی حکمت و تدبیر کیوجہ سے خطے میں طاقت کا توازن مزاحمتی بلاک کے حق میں تبدیل ہوگیا، شہید قاسم سلیمانی (رح) اور ان کے باوفا مجاہد ساتھیوں کی جدوجھد کیوجہ سے امریکہ کو خطے میں ہزیمت اٹھانا پڑی۔

بیداری اسلامی عالمی کونسل کے زیر انتظام ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا سوویت یونین کے انہدام کے بعد دنیا پر امریکی تسلط قائم ہوا جسے اس آخری دہائی میں شہید قاسم سلیمانی (رح) اور مزاحمتی بلاک کے مجاہدین نے ختم کیا اور امریکہ پسپائی پر مجبور ہوا۔ حجۃالاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا امریکہ خطے میں اپنی مرضی سے حکومتیں لانا چاہتا تھا لیکن مزاحمت کے قلعے شام نے مزاحمتی اتحادیوں کے ساتھ ملکر امریکہ کے اس منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا امریکہ لبنان اور فلسطین سے مزاحمت کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن شہید قاسم سلیمانی (رح) اور ان کے ساتھیوں کیوجہ سے اسے دونوں محاذوں پر بدترین شکست ہوئی۔

شہید قاسم سلیمانی (رح) کی دوسری برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ح ا ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا امریکہ خطے کے ممالک کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا تھا لیکن مزاحمتی محاذ کیوجہ سے اسے ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا امریکہ اپنے اہداف کے حصول کے لیے فرقہ واریت کا ہتھیار بھی استعمال کرنا چاہتا تھا لیکن مزاحمتی محاذ نے اسے بدترین شکست دی اور وہ خطہ چھوڑ کر بھاگ رہا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا خطے میں امریکی عزائم کی ناکامی اور اس کی شکست کا سہرہ مزاحمتی قیادت خصوصاً حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اور شہید قاسم سلیمانی (رح) کے سر جاتا ہے کہ جن کی بصیرت، حکمت اور مجاہدت نے امریکہ کو خطے میں ناکام و نامراد ٹھہرایا۔

بیداری اسلامی عالمی کونسل کے زیر اہتمام تہران میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلی ملکی سول و فوجی حکام کے علاوہ دنیا کے 30 ممالک سے 150 سے زائد بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجۃالاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی کے علاؤہ فلسطینی مزاحمتی تحریک "حماس” کے رہنما خلیل الحیہ، "لبنانی مزاحمت حمایت فورم” کے سیکرٹری جنرل یحیٰی غدار، فلاح پارٹی ترکی کے رہنما حسن بیتمز اور صیہونیت مخالف بین الاقوامی موومنٹ کے رکن پال لاروڈی نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا۔

img 20220105 wa0001
image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے