img 20220104 wa0001

ح ا ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی پاکستان میں تعینات عراقی سفیر سے ملاقات

شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایران میں جاری تقریبات کی سائیڈ لائن پر حجۃالاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس لفتہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ حجۃالاسلام والمسلمین ڈاکٹر شفقت شیرازی نے عراقی سفیر کو پاکستان میں موجود تجارتی مواقع کی طرف متوجہ کیا اور اس بات کی امید کا اظہار کیا کہ ان کی پاکستان میں موجودگی میں پاکستان اور عراق کے دو طرفہ تجارتی و سیاسی و ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ح ا ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے زائرین کے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ حامد عباس لفتہ نے بین الاقوامی سطح پر خصوصاً مسلم ممالک کے درمیان پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل مقاومت سپورٹ فورم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

img 20220104 wa0006
img 20220104 wa0006
image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے