شہید قاسم سلیمانیؒ کی دوسری برسی کی تقریبات کے سلسلے میں ایران کے شہر کرمان میں شہید القدس فارس المقاومت بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس شہید قاسم سلیمانیؒ کے حوالے سے ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس ہے۔ کانفرس میں پانچوں براعظموں سے نمائندہ مذہبی و سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔ کانفرس میں 12 ممالک کے نمائندہ رہنماوں نے خطاب کیا ۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مکتب شہید قاسم سلیمانیؒ کی عظمت اور شہیدسلیمانیؒ کے عظیم کردار کو بیان کرتےہوئے شہید قدس فارس المقاومت اور انکے وفادار رفقاء اور جملہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دنیا بھر کے مظلوموں اور محروں کی حمایت اور شام کے بعض مقبوضہ علاقوں سمیت فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کی۔ کانفرنس سے انٹرنیشنل مقاومت سپورٹ فورم کے سیکرٹری جنرل لبنان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یحی قدار ، مصر سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب ڈاکٹر جمال زھران ، عراق سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یوسف الناصری ، الجزائر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مولای محمد طیب ، موريتانيا سے ڈاکٹر محمد ولد فال ، تیونس سے پروفیسر زھیر حمدی اور مراکش سے ڈاکٹر ھانی ادریس ، امریکہ سے پروفیسر پورل لارودی ، آسٹریلیا سے ڈاکٹر تیم ادرسون ، بحرین سے ڈاکٹر راشد الرشد اور ایران سے متعدد شخصیات نے خطاب کیا۔ انٹرنیشنل مقاومت سپورٹ فورم میں دنیا کے ۵۴ ممالک کے نمائندے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ۷۲ ممالک کے متعدد سیاسی و مذہبی و علمی رہنما انٹرنیشنل مقاومت سپورٹ فورم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔