گزشتہ روز المصطفیٰ بین الاقوامی یونیورسٹی مشہد کیمپس کے رئیس الجامعہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا صالح نے ایم ڈبلیوم ایم شعبہ امور خارجہ کے مشہد میں قائم نمائندہ دفتر میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں رئیس الجامعہ اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ کے درمیان جامعۃ المصطفیٰ میں زیر تعلیم طلاب اور ان کے خانوادوں کے مسائل سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔ ہوا۔ ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل خان و دفتر کے دیگر مسوولین بھی موجود تھے
ملاقات کے اختتام پر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے رئیس الجامعہ کے ایم ڈبلیو ایم کے دفتر تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔