حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی بیروت میں میڈیا نمائندوں سے ملاقات

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ اور الباقر ادارہ برائے تعلیم، تحقیق و تبلیغ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے گزشتہ روز بیروت میں میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الاقوامی اور مقامی ٹی وی چینلز کے پروڈیوسرز، معروف کالم نگار، عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار، اینکرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شریک ہوئے۔ ملاقات ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کی طرف سے میڈیا نمائندگان کے لیے دئیے گئے عشائیے پر ہوئی۔

عرب دنیا کے نمایاں میڈیا نمائندوں اور تجزیہ کاروں سے ملاقات میں خطے کے مسائل خصوصا مسئلہ افغانستان اور اس میں پاکستان کے کردار اور پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجرز پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پاکستان اس وقت کس طرح کے چیلنجوں سے نمٹ رہا ہے اور عالمی استکبار پاکستان کو متزلزل کرکے کس طرح اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر معزز صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو بتایا گیا کہ افغانستان میں ایک طرف نئی انتظامیہ کو بین الاقوامی برادری میں تسلیم کیے جانے اور معاشی بحران کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف افغان عوام خصوصا افغان شیعوں کی جان مال اور ناموس کے تحفظ عوام کے سیاسی حقوق کا مسلہ ہے۔ افغان عوام کے دوست ممالک پہلے مرحلے پر افغان عوام کی جان مال اور ناموس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک ہیں اور دوسرے مرحلے پر تمام افغانون کے سیاسی حقوق کی یکساں فراہمی کے لیے ایک پائیدار اور تمام افغان دھڑوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے نئی کابل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طالبان موجودہ دور کے تقاضوں، عوامی حقوق اور اسلامی تعلیمات کے پیش نظر عوام کے حقوق کو تحفظ فراہم کریں اور ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں اپنا مہذب کردار ادا کریں۔

عرب میڈیا نمائندگان اور تجزیہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ملاقات 3 گھنٹے سے زیادہ جاری رہی جس میں مسلہ کشمیر پر پاکستانی عوام کے موقف اور حکومت کی کوششوں کے بارے بھی تفصیل سے بتایا گیا۔ میڈیا نمائندوں کو بتایا گیا کہ کس طرح ہندوستان نے کشمیر کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق استصواب رائے کو دبایا ہوا اور کشمیر کی قانونی و دستوری حیثیت کو غیر قانونی طریقے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس تبدیل کر دیا ہے۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی نشست میں بحرین کے سابق رکن پارلیمنٹ اور بحرین میں انسانی حقوق کی بحالی تحریک کے سرگرم رکن جناب ڈاکٹر جلال فیروز نے خصوصی شرکت کی۔

آخر میں عرب میڈیا نمائندوں نے مجلس وحدت المسلمین خصوصاً شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری جناب حجۃالاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا اس ملاقات اور عشائیے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے