الباقر ورچوئل انسٹی ٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

بین الاقوامی ادارہ الباقر کے تعلیمی شعبہ موسسہ باقر العلوم قم المقدس کی زیر نگرانی الباقر ورچوئل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح ادارہ کے شعبہ تبلیغات "مجلس علماء امامیہ” کے اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی اجتماع بعنوان غدیر و عاشورا کانفرنس میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کیا۔

الباقر ورچوئل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد خصوصا مبلغین کرام کے لیے ورچوئل کورسز ڈیزائن اور اجراء کرنا ہے جو اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے باقاعدہ طور پر دینی تعلیم حاصل نہیں کر پاتے یا اس میں اعلی مدارج طے نہیں کر پاتے اور اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے کا شغف رکھتے ہیں۔

الباقر ورچوئل انسٹی ٹیوٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ضرورت کے پیش نظر مختلف دورانیے کے دینی کورسز متعارف کروائے گئے ہیں۔

ہر کورس کا نصاب، درسی متن اور جید اساتذہ کے آڈیو ویڈیو دروس مرتب کیے گئے ہیں جن سے کورس میں شریک افراد استفادہ کریں گے۔ یہ کورسز الباقر ورچوئل انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ کورس میں شرکت کرنے اور کورس مکمل کرنے والے افراد کو کورس کی تکمیل پر باقاعدہ سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے۔

یاد رہے الباقر ورچوئل انسٹی ٹیوٹ بین الاقوامی ادارہ الباقر کا آٹھواں ذیلی شعبہ ہے جس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا اور یہ تمام شعبے اپنے اپنے دائرہ کار میں ادارے کے اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے