فلسطینی مزاحمت کار امت مسلمہ کی ناموس اور غیرت کی جنگ لڑ رہے ہیں / علامہ راجا ناصر عباس

(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے بین الاقوامی ادارہ الباقر کی طرف سے منعقدہ قدس افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا  فلسطینی مزاحمت کار امت مسلمہ کی ناموس اور غیرت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا غاصب صیہونی فلسطینی مزاحمت کاروں کے مقابلے میں ہار چکے ہیں۔ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے غزہ پر جاری صیہونی بربریت کو معاصر کا بدترین انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے مزید  کہا فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک بڑی امید پاکستان سے ہے۔ وہ پاکستان کو ایک غیرت مند اور باحمیت قوم کے طور پر دیکھتے اور ایک ایٹمی ملک اور طاقتور دفاعی ادارے ہونے کے ناطے پاکستان کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا لیکن پاکستان پر مسلط حکمران فلسطینی بھائیوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترے بلکہ مسئلہ فلسطین میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

بین الاقوامی ادارہ الباقر کے قدس افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب سید ناصر عباس شیرازی نے کہا تزویراتی اعتبار سے غاصب اسرائیل فلسطینیوں کے مقابلے میں یہ جنگ ہار چکا ہے اور پہلے سے کئی گنا زیادہ قابل شکست اور کمزور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا اگر بعض مسلمان مگر خائن حکمران اس وقت غاصب اسرائیل کی مدد جیسے قبیح جرم کے مرتکب نہ ہوتے تو غاصب صیہونی فلسطینی لبنانی اور یمنی مزاحمت کاروں کے سامنے تاب نہیں لا سکتا تھا۔

بین الاقوامی ادارہ الباقر کی طرف سے منعقدہ قدس افطار ڈنر میں مقامی سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ ادارہ الباقر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے معزز مہمانان گرامی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نمائندے نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور ادارے کی علمی، فلاحی اور تبلغی خدمات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر فلسطینی بھائیوں کے لیے بطور خاص اور دنیا بھر کے مظلوموں اور محکوموں کے لیے دعا کی گئی۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے