جان دے دیں گے لیکن آزادی اور خودمختاری کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے/ علامہ راجہ ناصر عباس

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام سرگودھا میں منعقدہ  عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا  جان دے دیں گے لیکن آزادی اور خود مختاری کے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئمہ مساجد کے ساتویں سالانہ  علاقائی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہم پاکستان میں ظالم کے خلاف اظہار برات و مظلوم کی حمایت کے اصولی موقف پر قائم ہیں اورقائم رہیں گے۔  مختلف اضلاع سے تشریف لائے ہوئے آئمہ مساجد و جمہ والجماعت سے خطاب کے دوران پاکستان کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم شیعان اہل بیتؑ  ہمیشہ سے ظالموں کے خلاف نبرد آزما رہے ہیں اور رہیں گے۔  انہوں نے کہا ہمارا موقف عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام ہے جس میں قانون کی بالادستی ہو؛ جس میں کسی بھی طبقے کے ساتھ ظلم و زیادتی نہ ہو۔

بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبہ تبلیغات مجلس علماء امامیہ پاکستان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجا ناصر عباس نے مزید کہا: ہم شیعان اہل بیتؑ ہم وطن مظلوم طبقات کو ساتھ ملا کر حقیقی آزادی کی تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

آئمہ مساجد اور آئمہ جمعہ والجماعت کے اس اجتماع سے خطاب کے آخری حصہ  میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصر عباس نے بین الاقوامی ادارہ الباقر کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مبلغین امامیہ کی فکری تربیت اور استعداد پروری  عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں اور ضرورتوں کے پیش نظر دین مبین اسلام کی تبلیغ و ترویج کا فریضہ انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا  ادارہ الباقرؑ کی تبلیغ کا شعبہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اس خلا کو اچھے انداز سے پر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے اس عنوان سے سربراہ ادارہ الباقر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور ادارہ کے دیگر مسوولین کی مخلصانہ کوششوں اور فعالیت کو سراہا۔

یاد رہے مجلس علماء امامیہ پاکستان آئمہ مساجد اور مبلغین امامیہ کا ایک تبلیغی نظام ہے جو بین الاقوامی ادارہ الباقر کا شعبہ تبلیغات ہے۔ بین الاقوامی ادارہ الباقر تبلیغ دین، رفاہ، تحقیق و تعلیم دین کے شعبوں میں فعال ایک ادارہ ہے جس کے مختلف شعبہ جات اپنے اغراض و مقاصد کی روشنی میں  ملک و ملت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

image_pdfSave as PDFimage_printPrint
Share this post

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے